اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دجلہ آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر الزیدی نے ایک بیان میں داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ عراقی فوج کی شدید جھڑپ اور اس کے بعد عجیل آئل فیلڈ کی مکمل آزادی کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جھڑپ میں داعش کے تہتر دہشت گرد ہلاک ہو ئے ہیں جن میں کئی غیرملکی بھی شامل ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جھڑپ کے دوران تین عراقی فوجی جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کی سینتیس گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ عبدالامیر الزیدی نے اس بات پر زور دیا کہ عجیل آئل فیلڈ اس وقت عواقی فوج کے مکمل کنٹرول میں ہے۔
.......
/169